جمعہ, 25 اپریل , 2025

اداکارہ عمارہ بابر اعظم کی مداح، رشتے آئے تو شادی کیلئے ہاں کر دوں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی نامور اداکارہ عمارہ چوہدری پاکستانی ٹیم کے کس مایہ ناز کھلاڑی سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ عمارہ چوہدری سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی کرکٹر کا رشتہ آ جائے تو کس کو ہاں کہیں گی؟ اسکے لیے انہیں 4 آپشنز بھی دیئے گئے جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، صائم ایوب اور اعظم خان کے نام شامل تھے، جس میں سے اداکارہ کو کسی ایک کرکٹر کا انتخاب کرنا تھا۔

latest urdu news

تاہم اداکارہ نے ان ناموں کے بجائے باہر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ کرکٹر منتخب کیا لیکن جب انہیں اصرار کیا گیا کہ نام صرف ان چار کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کا بتانا ہے تو انہوں نے بابر اعظم کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابر اعظم کا رشتہ آنے پر شادی کی حامی بھریں گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter