ہفتہ, 26 اپریل , 2025

اب ملک کے کسی حصے سے ڈیفالٹ کی بات نہیں کی جا رہی، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک سال کے اندر پاکستان کے حالات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور اب ملک کے کسی حصے سے ڈیفالٹ کی بات نہیں کی جا رہی۔

ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی آئی ہے اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جب کہ پچھلے چار سال تک ایک ہی جماعت کی حکومت تھی، اور اس دوران وہ اپنے خزانے بھرنے میں مشغول تھے، ہم نے دروازوں پر جا کر 10 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی کو عوام کی حالت کا خیال نہیں تھا، اور محکمہ ماحولیات کی حالت پنجاب کی حالت کی عکاسی کرتی تھی، لیکن ماحولیاتی تحفظ فورس اب ماحولیات کے مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی، اور پنجاب کو صاف، سرسبز اور محفوظ بنانے کے حکومتی عزم کی عملی شکل ہے۔

مریم نواز نےکہا کہ ماحولیاتی تحفظ عوام کی بہت بڑی خدمت ہے، اور سموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے پڑے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، اور ہر مریض کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، جبکہ مہنگی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس سے پہلے لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی، اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب و صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی موجود تھیں۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھی، پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پر فورس کے ویجیلینس سکواڈ نے وزیراعلیٰ کو سلامی پیش کی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام ایک اہم ضرورت تھی، اور فورس وزیراعلیٰ مریم نواز کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، پنجاب حکومت نے ماحول کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے کا آغاز پہلے دن سے ہی کر دیا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter