89
پشاور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اب سختی کا وقت ہے، غلط چیزوں سے نہیں نمٹیں گے تو یہ بڑھیں گی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جرگے سے خطاب کے دوران یہ کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے کے وسائل کے حوالے سے 5 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی بلائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن و امان کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، سوشل میڈیا کو نفرتوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو گورنر راج جیسے اقدام پر مجبور کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں مگر ہمیں مجبور کیا جارہا ہے، ہم سیاسی حکومت ہیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ آخری وارننگ ہے۔