25 ٹوکیو، جاپان میں ایک ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
ٹوکیو، جاپان میں ایک ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق جاپان کے ایک ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ تسوشیما جزیرے سے فکوؤکا شہر کی طرف جا رہا تھا، جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق، ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر 6 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
جاپانی حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی گزشتہ بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔