ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے ایک مرتبہ پھر حکام کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا گیا۔
امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاریوں کا پتا لگایا ہے۔
غیر ملکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔
دوسری جانب حماس کی جانب سے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مصری صدر اور امریکی حکام کی جانب سے پیش کیجانے والی عارضی جنگ بندی تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔
حماس کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر جنگ روکنے کی تجویز کا مقصد صرف بعد ازاں دوبارہ حملے شروع کرنا ہے جس پر ہم پہلے سے ہی اپنا موقف واضح کرچکے ہیں۔