ہفتہ, 26 اپریل , 2025

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بدستور برقرار ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی غیر موجودگی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے مؤخر کر دی گئی۔

latest urdu news

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جبکہ ان کے وکیل بھی غیر حاضر رہے۔ دوسری جانب، شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں حاضر ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت *25 مارچ* کو مقرر کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف *تھانہ گولڑہ* میں مقدمہ درج ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter