جمعہ, 25 اپریل , 2025

آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل، راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق نے بھی حاضری لگائی۔

latest urdu news

تاہم، علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے ان کے پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کا چارج سنبھالنے اور متعلقہ عدالت میں کوئی نیا جج تعینات نہ ہونے کے سبب کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 18 اپریل کو مقرر کر دی، جبکہ علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter