ہفتہ, 26 اپریل , 2025

آل پارٹیز کانفرنس:خیبرپختونخوا میں امن و امان پر تشویش کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے خیبرپختونخوا میں امن و امان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اے پی سی اعلامیے میں یہ بتایا گیا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، پختونخوا حکومت کی پرفارمنس کا آڈٹ کیا جائے۔

latest urdu news

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر کو ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھولا جائے، وفاقی حکومت صوبے کو گیس کی فراہمی یقینی بنائے، آل پارٹیز کانفرنس میں این ایف سی ایوارڈ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اے پی سی اعلامیے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک سیاسی اور دوسری ٹیکنیکل کمیٹی بنائیں گے، سیاسی کمیٹی صدر مملکت سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کرے گی۔

وفاقی وزیر امیرمقام کا کہنا ہے کہ جب کرم میں لاشیں گریں اس وقت وزیراعلیٰ پختونخوا، وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کر رہے تھے، اپنی ذات بعد میں صوبے کے مفادات پہلے رکھیں گے، امن اور خیبرپختونخوا کیلئے سب یکجاں ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter