جمعہ, 25 اپریل , 2025

آفیشل سیکریٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم، عمران خان کی درخواست پر اعتراضات ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات ختم کردیے۔

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کی جانب سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی۔

latest urdu news

آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران آئینی بینچ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بتایا جائے ترامیم کے خلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترامیم سےعوامی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 184 تھری میں قوانین کے خلاف درخواستیں مرضی سے سنی جاتی رہیں، جو کیس دل کیا سن لیا جو نہ دل کیا تو کہہ دیا کہ پہلے ہائیکورٹ جائیں، براہ راست درخواستیں سنتے رہے تو آرٹیکل 199 غیرمؤثر ہو جائے گا۔

اسکے بعد عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،یوسف رضا گیلانی کی جانب سے کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter