جمعہ, 25 اپریل , 2025

آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، ذاتی معالج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

کراچی میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف زرداری کی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی مثبت نتائج ظاہر کر رہی ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، اور شعبہ انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین روزانہ تین بار صدر کا معائنہ کرتے ہیں، انہیں امید ہے کہ چند دنوں میں صدر مملکت کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر صدر زرداری سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، اور ان کے اہل خانہ کو ان کی صحت کے حوالے سے مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا اعلان کیا۔

اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج کے بارے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزراء اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter