305
چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہر علاقے کی سٹرکوں کے نام وہاں کے شہید سپاہیوں کے نام پر رکھنے کی تجویز وزیر اعلٰی کو دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیراعظم چوہدی شجاعت حسین نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ آرمی چیف کا بیان انکی سوچ کا مظہر ہے میں نے آج تک اس سے بہتر تقریر نہیں سنی۔
اس موقع پر میں فوج کے سپاہیوں کے نام ایک تحفہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے وزیراعلٰی کو یہ تجویز دی ہے کہ ہر علاقے کی شاہراہوں پر شہید سپاہیوں کے نام آویزاں کیے جائیں۔
یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور شہدا ہمارا فخر ہیں، شہیدوں کے نام شاہراہوں پر آویزاں کیے جائیں تا کہ مقامی افراد کو بھی اس بات پر فخر محسوس ہو۔