ہفتہ, 26 اپریل , 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر ڈھیر، ساؤتھ افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

latest urdu news

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم روٹ، آرچر اور بین ڈکٹ نے مزاحمت کی، انگلینڈ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، روٹ 37، آرچر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جانسین اور ملڈر نے 3، 3 اور مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رن ریٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا، افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter