جمعہ, 25 اپریل , 2025

آئینی ترمیم جس طریقے سے لائی جا رہی ہے اس کا حصہ نہیں بنیں گے: اختر مینگل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے ایک بار پھر آئینی ترمیم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا کہتے ہیں آئینی ترمیم جس خفیہ طریقے سے لائی جارہی ہے اس کا حصہ نہیں بن سکتے۔

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سردار اختر مینگل نے ایک بار پھر آئینی ترمیم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کوئی خفیہ دستاویز نہیں ہے، ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ اسے ترامیم کے بارے میں معلومات ہوں۔ انہوں نے خفیہ طریقے سے لائی جانے والی ترامیم پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

latest urdu news

سردار اختر مینگل نے کہا کہ ملک میں ایک ماہ سے ہنگامی صورتحال ہے، اور ایسے حالات میں بزور طاقت لائی جانے والی آئینی ترامیم کا حصہ نہیں بن سکتے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ مختلف اقساط میں کیوں شیئر کیا جا رہا ہے اور ایسی کیا مجبوری ہے کہ ترمیم کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کی کوئی حیثیت نہیں بچی، اور ہمارے نمائندے اغوا کیے جا رہے ہیں۔ قاسم بزنجو اور ان کا بیٹا گزشتہ پانچ دن سے لاپتہ ہیں، اور سید احسان شاہ کو پارلیمنٹ لاجز میں یرغمال بنایا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ہیں اور اپنے ممبران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے واپس وطن آئے ہیں۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ انہیں آئینی ترامیم کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جب تک ہمارے ممبران واپس نہیں آتے، ہم ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے، چاہے کوئی بھی دباؤ کیوں نہ ڈالا جائے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter