جمعہ, 25 اپریل , 2025

آئینی ترامیم کیلئے نمبر پورے، اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترامیم کے لیے نمبر پورے ہیں، لیکن اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں۔

اسلام آباد، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے لیے ان کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے، مگر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم پر کوئی مشترکہ فیصلہ ہو جاتا ہے تو یہ مستقبل قریب میں زیادہ فائدہ مند ہوگا، لیکن اگر ایسا نہ ہو تو بھی ان کے پاس ضروری نمبر موجود ہیں۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ یہ تبدیلیاں اتفاق رائے کی کوشش کے تحت کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 2 خوارج جہنم واصل ہوگئے اور 5 کوحراست میں لیکر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جہاں سے 5 خوارج کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد کیا گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter