جمعہ, 25 اپریل , 2025

آئینی ترامیم: سیاستدانوں کے بعد سول سائٹی نے بھی اتفاق کرلیا، بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترمیم کے معاملے میں سیاست دانوں کے بعد سول سوسائٹی نے بھی اتفاق کرلیا ہے۔

” ایکس “پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بیان دیا کہ آئینی ترامیم کے معاملے میں سیاست دانوں کے بعد سول سوسائٹی نے بھی اتفاق کرلیا ہے۔

latest urdu news

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگست 2023 میں سول سوسائٹی کی جانب سے میثاق جمہوریت ٹو پوائنٹ زیرو کا مطالبہ کیا گیا جس کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا تھا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاست یا کسی فرد سے متعلق اپنی ذاتی رائے کو آئینی عدالت کی جائز ضرورت پر حاوی نہ ہونے دیں۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل کردی گئی۔

ٹنڈو اللہ یار میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پر جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکی ہیں، جو مسودہ حکومت کی طرف سے لایا گیا تھا ہم نے مسترد کردیا تھا۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس مسودے سے عدلیہ کمزور ہوجاتی اور انسانی حقوق برباد ہوجاتے ہیں تاہم مسودے پر کافی ہم آہنگی ہوچکی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter