جمعہ, 25 اپریل , 2025

آئینی بینچ میں توسیع: جوڈیشل کمیشن نے نئے ججز کی منظوری دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے آئینی بینچ کی تشکیل میں توسیع کرتے ہوئے دو نئے ججز کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینی بینچ کے لیے نئے ناموں پر غور کیا گیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر کثرتِ رائے سے منظوری دی گئی، جس کے بعد دونوں ججز آئینی بینچ کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس توسیع کے بعد آئینی بینچ میں ججز کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی ہے، اجلاس میں اعلیٰ عدالتی سرگرمیوں اور بینچ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے جوڈیشل کمیشن، اہم آئینی اور قانونی مقدمات کے لیے ججز کی تعیناتی کا بااختیار ادارہ ہے اور یہ اجلاس بینچ کی تنظیم نو کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس مقصد کے لیے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو فوری طور پر ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ یہ عمل فوری اور منظم انداز میں شروع کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی مضبوطی اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں، اور ان اصلاحات کو ادارہ جاتی سطح پر نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ دیرپا تبدیلی ممکن ہو، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter