کولن منرو نے پی ایس ایل 10 میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کا شاندار آغاز ہوتے ہی اسلام آباد یونائیٹد کے نامور کھلاڑی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 140 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

latest urdu news

جارحانہ مزاج بیٹر کولن منرو نے 42 گیندوں پر شاندار 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ کولن منرو پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ففٹیز اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

جبکہ اس ففٹی کے ساتھ کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائیلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کی شاندار افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا۔

جیٹ پروپلژن کا مظاہری کرنے والے فلائنگ مین نے پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو اسٹیج پر سجایا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter