واشنگٹن، ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی جانب سے الیکشن میں شکست تسلیم کر لی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس کی جانب سے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔
ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی جانب سے شکست کے بعد پہلے خطاب کے دوران یہ کہا گیا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے، کوشش جاری رکھیں گے، ہمیں الیکشن کے نتائج کو ہر صورت تسلیم کرنا چاہئے، ہماری جدوجہد امریکا کے بہتر مستقبل کے لئے ہے۔
کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو یہ بتایا ہے کہ اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے ان کی مدد کروں گی، الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں سے کملا ہیرس نے اظہار تشکر کیا۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کیلئے کوشش ہمیشہ اہم ہوتی ہے، اہم ترین چیز یہ ہے کہ آپ کبھی ہمت مت ہاریں۔
کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ امریکا میں جمہوریت اور قانون کی عملداری کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمیں انصاف کیلئے انتھک کوشش جاری رکھنی چاہئے، جمہوریت کا اصول ہے کہ اگر شکست ہو تو اسے قبول کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہوتا ہے۔