ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریسکیو 1122، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممکنہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور ان کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں زرعی بحران، پانی کی قلت اور لائیو اسٹاک کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے اور پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ نہری نظام کی موثر نگرانی کرتے ہوئے پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے، کسانوں کو ممکنہ زرعی بحران سے بچانے کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے اور لائیو اسٹاک کو موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔