جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ، قومی ٹیم پر جرمانہ عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں 1 اوور کم پھینکا تھا جس کے باعث پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی قوانین کے تحت فی اوور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی جانب سے غلطی مان کر جرمانہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں 29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو ہوا، جس کی میزبانی زیادہ تر پاکستان کر رہا ہے، پاکستانی ٹیم نے اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا، جس میں انہیں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے آئی سی سی نے قومی ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے اوپنر فخر زمان زخمی ہوگئے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter