لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللہ نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے کہا گیا کہ ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا، قذافی سٹیڈیم کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالیٰ نے کامیاب کیا، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج شام رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی، تقریب میں عوام کا داخلہ فری اور نامور گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔
دوسری جانب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ صوابی جلسے میں توقعات کے مطابق لوگ آئے، ہمیں نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان نے کہا کہ صوابی میں ہونے والے جلسے سے مطمئن ہیں، کسی کو نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں، سوشل میڈیا کا دور ہے سب نے دیکھا کتنے لوگ تھے۔