ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ سخت، کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ناممکن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن تیز کر دیا۔

ایف بی آر نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔ ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، جنہیں ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

latest urdu news

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئندہ نان ٹیکس پیئرز کو کاروبار، گاڑی، اور گھر خریدنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار نادہندگان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

ایف بی آر کے حکام نے لاہور کی اعظم مارکیٹ، انار کلی، ہال روڈ، سوتر منڈی، اکبری منڈی، اور دیگر مقامات کے افراد کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ٹیکس کے معاملات درست کریں، ورنہ سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter