وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے قومی ہیرو ارشد کو 50 لاکھ روپے بطور انعام  دینے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے ذاتی حیثیت سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیاگیا ہے۔

latest urdu news

پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ضم اضلاع انٹراکیڈمی گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں ٹیلنٹ ابھر کر آ رہا ہے، قومی ہیرو ارشد ندیم کو 3 دن کیلئے دعوت دیں گے کہ وہ خیبرپختونخوا آکر ہمارے کھلاڑیوں کو بھی تربیت دیں۔

تقریب سے خطاب کے موقع پر علی امین کا کہنا تھا کہ کھیل انسان کو فٹنس اور پاور دیتا ہے، عمران خان سب سے بڑے کھلاڑی ہیں جو ڈٹے ہوئے ہیں اور چیلنجز کا بہادری کیساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے موقع پرعلی امین گنڈا پور نے ضم اضلاع انٹر اکیڈمی گیمز کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں کیلئے مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے انعامات کا بھی اعلان کیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter