جمعہ, 25 اپریل , 2025

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم کے دوست شیراز نے ساری کہانی بتادی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، مصطفیٰ کا اغوا کے بعد قتل، ملزم ارمغان کے دوست شیراز نے ساری کہانی بیان کر دی۔

ملزم شیراز کی جانب سے بتایا گیا کہ مصطفیٰ کو کئی گھنٹے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کرنے کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ دیئے، مصطفیٰ کو زخمی حالت میں گاڑی میں ڈالا اور حب میں جلا دیا۔

latest urdu news

شیراز کا کہنا ہے کہ لالچ اور لگژری لائف نے مجھے متاثر کیا، نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ لگژری لائف سے متاثر نہ ہوں۔

ملزم کے مطابق مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کے بعد کئی گھنٹے پیدل چلتے رہے، ارمغان میرے بچپن کا دوست ہے، کچھ عرصے پہلے ارمغان اور میری دوستی ختم ہو گئی تھی، ارمغان گھر آیا تو پھر دوبارہ دوستی ہوگئی۔

شیراز کے مطابق ارمغان کا لائف سٹائل دیکھ کر متاثر ہوگیا تھا، ارمغان ذہنی طور پر مضبوط انسان ہے، میں نے اور ارمغان نے کئی پارٹیاں ساتھ کی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter