55
ریاض، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی 25ویں شب کو شب قدر کی تلاش میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، جس میں لاکھوں زائرین شریک ہوئے۔
رمضان کے آخری عشرے کی اس بابرکت رات میں 25 لاکھ سے زائد افراد نے نماز، طواف، نوافل، تراویح اور قیام اللیل میں شرکت کی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے صحن، چھتوں اور اطراف کی سڑکوں پر نمازیوں کا غیر معمولی رش دیکھا گیا، جبکہ کلاک ٹاور کے اطراف بھی زائرین بڑی تعداد میں موجود رہے۔
زائرین کے تحفظ اور سہولت کے لیے 20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، جو ہجوم کو منظم رکھنے اور راہداریوں کی نگرانی کے فرائض انجام دیتے رہے۔
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور زائرین کی نقل و حرکت کو سہل بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کا استعمال کیا گیا۔