مارننگ شو میزبان نے حنا الطاف اور آغا علی کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی حسین اداکارہ حنا الطاف اور خاوند اداکار و گلوکار آغا علی نے اپنی راہیں جدا کرلیں ہیں۔

حنا الطاف اور آغا علی نے 2020 میں لاک ڈاؤن کے دورانرشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اپنے نکاح کی خوشخبری اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی شیئرکی تھی۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر گزشتہ 2 سالوں سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن دونوں کی جانب سے کبھی ان خبروں پر جواب نہیں دیا گیا۔

تاہم حال ہی میں اینکر پرسن مدیحہ نقوی کی جانب سے اپنے مارننگ شو میں جوڑے کے درمیان طلاق کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مارننگ شو میں شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد نے شرکت کی تھی اور ایک کھیل کے دوران مدیحہ نقوی نے دونوں کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter