لیگی قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی۔ ملاقات میں بھی دوطرفہ دلچسپی کے امور بھی زیربحث آئیں گے۔

latest urdu news

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج اتحادی رہنماؤں کو بھی لاہور میں کھانے پر مدعو کر رکھا ہے۔

اس موقع پر مجوزہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاستی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت میں مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔

جس میں فلسطین کی صورت حال، پاکستان میں پیس ٹی وی کی بحالی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماوں کی جانب سے فلسطین کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter