98
سیہون، لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کا سلسلہ جاری ہے، جس کیلئے زائرین مختلف علاقوں سے مزار کا رخ کررہے ہیں۔
ایدھی انچارج کا بتانا ہے کہ مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں ملی ہیں اور تمام زائرین کی اموات طبعی طور پر ہوئی ہے۔
ایدھی انچارج کے مطابق تمام لاشیں 3 روز کے دوران ملیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے، اب تک 9 لاشیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں اور ایدھی سرد خانے میں صرف ایک لاش موجود ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کی جانب سےحکم دیا گیا ہے کہ لاعلاج کتوں کو بہتر طریقے سے آرام دہ موت دی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کے حوالے سے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، جسٹس جواد حسن نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔