لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغوں کا شہر لاہور آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 378 ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور: فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کے باعث لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ خراب فضائی معیار اور مضر صحت اسموگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

latest urdu news

اسموگ کے تدارک کے لیے لاہور میں ٹریفک پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا، جس میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں رواں ماہ کے دوران 780 دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے دیگر شہروں کی فہرست میں ملتان دوسرا، اسلام آباد تیسرا، پشاور چوتھا، راولپنڈی پانچواں، ہری پور چھٹا، اور کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں آلودگی کی سطح میں اضافے نے عوام کی صحت کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے، جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter