قومی راز لیک کرنے پرخفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار کو سزائے موت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ، ریاستی ایجنسی کے سابق اہلکار کو حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے پر سزائے موت دے دی گئی۔

چین نے اپنے ریاستی ادارے کے سابق اہلکار کو غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سزائے موت دے دی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، وزارت اسٹیٹ سیکیورٹی نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ژینگ نامی اہلکار، جو ریاستی خفیہ اہلکاروں کے خصوصی گروپ کا رکن تھا، کو عہدے سے الگ ہونے کے بعد انتہائی حساس معلومات افشا کرنے پر سزا سنائی گئی۔

latest urdu news

بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ ژینگ کو بیرون ملک ڈبل ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کی پرکشش پیشکش کی گئی تھی، جس کے بعد ایک غیر ملکی جاسوس، لی نے انہیں معاہدے پر دستخط کرنے پر مجبور کیا اور ان کی ذاتی اشیاء کو بھی قبضے میں لے لیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ژینگ پیسے کی لالچ میں آکر دیگر طاقتوں کے آلہ کار بن گئے۔

وزارت نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی اور افشا کی جانے والی معلومات کی تفصیل فراہم نہیں کی، تاہم بتایا کہ ژینگ کے ساتھی ژو کو بھی 6 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس واقعے سے چین اور مغربی ممالک کے مابین جاسوسی کے الزامات کی کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

اس سال جون میں چین نے برطانوی ایم16 پر جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا، اور اس سے پہلے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مصنف یانگ ہنگجن کو بھی جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب، امریکی عدالت نے اگست میں نیویارک کے چینی نژاد شہری پر بھی چین کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس سے عالمی سطح پر جاسوسی کے تنازعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter