122
سرائے عالمگیر میں قتل کی جانیوالی 4 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ 4 سالہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیس میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔
بچی کو 1 ہفتہ پہلے ٹیوشن جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا جس کی لاش بوری میں بند ملی تھی۔
بچی کی والدہ کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ بچی 13 سال کی دعاؤں کے بعد پیدا ہوئی تھی۔
دوسری جانب کراچی میں سوتیلے باپ نے جائیداد کے جھگڑے پر بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول اسد کو سوتیلے باپ نے پلاٹ کے تنازع پر موت کے گھاٹ اتارا اور لاش کو زمین میں دفنا دیا، جبکہ ملزم اپنی 3 بیٹیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔