عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کا ریکارڈ سپرنٹنڈنٹ جیل سے طلب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان شامل تھے۔

latest urdu news

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان کی شیڈول سے ہٹ کر اور جیل مینوئل سے ہٹ کر بھی ملاقاتیں کرائی جا رہی ہیں۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقاتوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی اور ہدایت دی کہ بتایا جائے کہ عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار کیا ہے؟

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ترجمان رؤف حسن کی گرفتاری پر پابندی عائد کر دی۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں رؤف حسن اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter