جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے تھے، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے تھے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے تھے، عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی بتا دیں۔

latest urdu news

ٹیکسلا میں عوام پاکستان پارٹی کے اجتماع سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کیلئے آئینی ترامیم کر رہے ہیں، پاکستان پر اشرافیہ کا غلبہ ہے، جن میں مفادات کی جنگ لگی ہوئی ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے خطاب میں یہ کہا کہ موجودہ مہنگائی کی وجہ حکومتی وزرا کی کم عقلی اور نااہلی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دنیا میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور ہمارے ہاں مہنگائی ہو رہی ہے، اسٹیٹ، سبسڈی بھی اشرافیہ کو دیتی ہے، اشرافیہ نے ہی معیشت کو جکڑا ہوا ہے۔

دوسری جانب حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی سوچ ہے، سب کو ساتھ ملا کر فیصلے کرنے ہیں، ہم تو کہتے ہیں تحریک انصاف بھی ترامیم میں حصہ لے، یہ ملک ایک گلدستہ ہے، 18 ویں ترمیم زرداری صاحب کا عظیم کارنامہ ہے۔

سینئر وزیر کے مطابق بلاول صاحب نے کہا کہ جو لوگ اسمبلی میں نہیں ان سے بھی بات کریں گے، بلاول بھٹو مختلف عدالتوں کی بارز بھی گئے، چیئرمین پیپلزپارٹی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہماری پسند یا نا پسند کی بات نہیں ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter