82
گجرات: اینٹی کرپشن سرکل آفیسر افضل گجر نے مجسٹریٹ کے زیر نگرانی عادوال کے پٹواری خورشید شاہ کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، اینٹی کرپشن ٹیم (اجمل احسان محرر، امجد بیگ ریڈر، ساجد علی ریڈر، رانا ادیب، جاوید اقبال ہیڈ کانسٹیبل) نے چھاپہ مار کر خورشید شاہ کو 15 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
خورشید شاہ نے گاؤں ساہنوال کے رہائشی فیصل سے زمین کی نشاندہی کے عوض رشوت طلب کی تھی اور بعد میں مزید 15 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 3/25 درج کر کے 15 ہزار روپے برآمد کر لیے۔
منگووال میں ڈاکوؤں کا وار، مویشی بیوپاریوں سے 28 لاکھ کی لوٹ مار
دوسری جانب گجرات (تھانہ منگووال): سرگودھا روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مویشی بیوپاریوں سے 28 لاکھ 5 ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون چھین لیے۔