صدرِ مملکت آصف علی زرداری دبئی میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگئے، جس سے ان کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔ حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے پاؤں کا معائنہ کرکے پلاسٹر کردیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر زرداری کے پاؤں پر تقریباً 4 ہفتے تک پلاسٹر رہے گا، اور انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کے علاج کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا۔
صدر زرداری کا چین کا سرکاری دورہ بھی قریب ہے، جو 4 سے 7 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس دورے کے دوران ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور شنگھائی عالمی نمائش میں شرکت بھی طے ہے۔
مزید برآں، صدر زرداری کے دبئی پہنچنے کا مقصد اپنی بیٹی بختاور بھٹو زرداری سے ملاقات کرنا بھی تھا، جن کے ہاں 20 اکتوبر کو تیسرے بیٹے کی ولادت ہوئی۔ بختاور اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے اپنے والدین بننے کی خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی۔