ہفتہ, 26 اپریل , 2025

شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے، نواز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت کی بدولت ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے اور عوام کو معاشی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے سے عوام کو سہولت ملے گی اور ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملا ہے، جبکہ مہنگائی میں کمی ن لیگ کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک میں ترقی کی راہیں کھلنے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter