ہفتہ, 26 اپریل , 2025

شمالی وزیرستان اور اٹک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان اور اٹک میں تیل اور گیس کے اہم ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق ابتدائی تخمینے کے تحت یہاں سے یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 117 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی امید ہے۔

دوسری جانب، اٹک کے سوغری نارتھ-1 کنویں میں بھی گیس اور کنڈینسیٹ آئل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، سوغری نارتھ-1 کنویں کی کھدائی 21 مئی 2024 کو شروع ہوئی تھی اور 4942 میٹر کی گہرائی پر ہائیڈروکاربن کے ذخائر کا انکشاف ہوا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر یہاں سے یومیہ 1 کروڑ 39 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 430 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکتا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق، سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں کمپنی کا 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہے، یہ نئی دریافت ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ کرے گی اور توانائی کے بحران میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter