شادی کے 22 دن بعد شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کے 22 دن بعد شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پشاور، صوبائی دارالحکومت پشاور میں شادی کے 22 دن بعد دلہن کو قتل کردیا گیا، پولیس کی جانب سے شوہر کو حراست میں لیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کا بتانا ہے کہ 22 سالہ ثناء کی شادی 22 دن پہلے ہوئی تھی، ثنا کے شوہر نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا، مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدر کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سارے شواہد شوہر بلال جاوید کے خلاف جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے گلے پر نشان پائے گئے، مقتولہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

مقتولہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی، ملزم کے مطابق وہ گھر پہنچا تو بیوی پہلے سے مری ہوئی تھی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter