سعودی عرب نے اڑنے والی کاروں (فلائنگ کارز) کی تیاری کے لیے 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ امریکی کمپنی ڈورونی ایرو اسپیس کے ساتھ کیا گیا ہے۔
ریاض: سعودی عرب نے جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اڑنے والی کاروں (فلائنگ کارز) کی تیاری کے لیے 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ یہ معاہدہ امریکی کمپنی ڈورونی ایرو اسپیس کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کے تحت HX-1 eVTOL (الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ) ایئرکرافٹ کی تیاری کو تیز کیا جائے گا۔
HX-1 ایک دو نشستوں پر مشتمل برقی ہوائی گاڑی ہوگی، جو گھریلو چارجنگ پر چلے گی اور گیراج میں آسانی سے پارک کی جا سکے گی۔ اس میں عمودی انداز میں اڑان بھرنے کی صلاحیت ہوگی، جس سے شہری علاقوں میں ٹریفک کا مسئلہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ معاہدہ سعودی کمپنی Innovation Wings Industries (IWI) کے ذریعے طے پایا ہے، جو Kingdom Aero Industries (KAI) کے نام سے کام کر رہی ہے۔ ڈورونی ایرو اسپیس کے سی ای او ڈورون میرڈنگر نے اعلان کیا کہ HX-1 فلائنگ کار 2026 تک عالمی مارکیٹ میں متعارف کرانے کا ہدف ہے، جبکہ سعودی عرب میں 2027 سے اس کی تیاری کا آغاز ہوگا۔
سعودی فرمانروا کا پاکستان کے لیے 20 ٹن کھجوروں کا تحفہ
یہ 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری دو مراحل میں کی جائے گی:
- ابتدائی طور پر 5 ملین ڈالر فوری فراہم کیے جائیں گے۔
- باقی 25 ملین ڈالر آئندہ دو سال میں اہم اہداف حاصل ہونے پر دیے جائیں گے۔
معاہدے کے تحت KAI کمپنی کو ڈورونی میں 40 فیصد حصص ملیں گے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو تیل سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعے فروغ دینا ہے۔