رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، احتساب عدالت کی جانب سے رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

جج احتساب عدالت زبیر شہزاد کیانی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز ریفرنس کی منتقلی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی گئی، وزیر اعظم پاکستان کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

سماعت کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی 1 روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے، اینٹی کرپشن کی عدالت میں نیب ریفرنس کو منتقل کرنے پر اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔

جس پر عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دوسری جانب غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں یہ کہا کہ ہم عالمی برادری کیساتھ مل کر ایک ایسی دنیا کے لیے پر عزم ہیں جہاں ہر فرد کے لیے کامیابی کے مواقع یکساں ہوں، غربت کا خاتمہ صرف ایک اخلاقی فرض نہیں ہے، بلکہ قومی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات بھی انتہائی اہم ہیں، ہمیں مہنگائی سمیت بین الااقوامی چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت اپنے لوگوں کی زندگی کو مزید آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter