راکھی ساونت پاکستان آئیں گی؟ ہانیہ عامر کا بڑا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی متنازعہ شخصیت راکھی ساونت کی مہمان نوازی کی حامی بھر لی!

لندن میں ایک تقریب کے دوران، جہاں ہانیہ عامر، پاکستانی کرکٹر صائم ایوب اور دیگر فنکار موجود تھے، ایک دلچسپ گفتگو ہوئی۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر راکھی ساونت پاکستان آئیں گی تو وہ انہیں ائیرپورٹ پر لینے ضرور جائیں گی۔

latest urdu news

چند روز قبل، راکھی ساونت نے ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "کیا تمہارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے؟ میں تمہاری بہن بھارت سے آرہی ہوں، مجھے لینے ائیرپورٹ آجاؤ!”

اس پر ہانیہ عامر نے خوش دلی سے جواب دیا: "میں راکھی کا ائیرپورٹ پر انتظار کروں گی۔”

جب ہانیہ عامر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھارت میں کام کرنا چاہیں گی؟  تو انہوں نے کہا: "ابھی ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے، اگر ہوا تو ضرور بتاؤں گی۔”
لیکن ساتھ ہی، انہوں نے راکھی ساونت کی دعوت پر بھارت جانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

ہانیہ عامر نے اپنی خوبصورتی اور زندہ دلی کا راز خوشی اور مثبت طرزِ زندگی کو قرار دیا۔ ان کے مطابق، وہ ہر لمحہ انجوائے کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور یہی ان کے چہرے کی تازگی کا راز ہے۔

کیا واقعی راکھی ساونت پاکستان آئیں گی؟ یا یہ سب صرف ایک مذاق تھا؟ دیکھنا ہوگا کہ یہ کہانی آگے کیا موڑ لیتی ہے!

شیئر کریں:
frontpage hit counter