دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا۔
لاہور، حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز 30 دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے، 90 دن سے زائد عرصہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہو گا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 میں ترمیم کر دی گئی۔
26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد یہ ترمیم باقاعدہ طور پر قانون کی حیثیت اختیار کر گئی۔ ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگی۔