ہفتہ, 26 اپریل , 2025

خواجہ آصف کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے، اسد قیصر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے اور یہ بھی واضح ہوگیا کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے۔

latest urdu news

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی زوجہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کے حوالے سے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شفاف ٹرائل نہیں ہوا، یہ سراسر سیاسی انتقامی کارروائی کا کیس ہے، حکمران اپنے مفاد کی خاطر 26 ویں آئینی ترمیم پاس کریں گے تو انصاف نہیں ہوگا؟

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو متنازع بنا کر من پسند فیصلے لیں گے تو انصاف کی توقع نہیں رکھنی چاہیے جب کہ فیصلے کا حکومت کو علم ہونا انصاف کا قتل ہے۔

دوسری جانب رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چودھری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے چوری چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter