37 لاہور، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ اور تاوان کے لیے اغوا کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
لاہور، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ اور تاوان کے لیے اغوا کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے تین ملزمان، آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی ہے، یہ فیصلہ جج ارشد جاوید نے سنایا جبکہ باقی ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، اغوا کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، تاہم تاوان طلب کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا دی گئی۔
مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل محمد مدثر چودھری نے پیروی کی،یہ واقعہ 15 جولائی 2024 کو پیش آیا، اور 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج ہوا، جس میں گیارہ افراد نامزد کیے گئے۔
مقدمے کی سماعت 9 ماہ تک جاری رہی، عدالت نے پراسیکیوشن کے 17 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جن میں خلیل الرحمان قمر، ان کے قریبی ساتھی، پولیس افسران اور بینک کے ملازمین شامل تھے۔