ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جیل کا کوئی خوف نہیں، چاہے تو پھانسی دے دیں: جج اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور وفاقی انسدادِ بدعنوانی عدالت کے جج کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال ہوا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں ہوئی۔

latest urdu news

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کس جیل میں جانا پسند کریں گے؟ کراچی، ملتان یا اسلام آباد؟ اس پر یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ مجھے جیل جانے کا کوئی خوف نہیں، ہمارے لیے یہ کوئی نیا تجربہ نہیں، اگر چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں، ان کے جواب پر جج مسکرا دیے۔

عدالت نے مزید پوچھا کہ آپ کو گھر میں نظر بندی کیوں پسند نہیں؟ جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا آبائی گھر ملتان میں ہے، فیملی لاہور میں جبکہ سینیٹ آفس اسلام آباد میں ہے۔

بعد ازاں، وفاقی انسدادِ بدعنوانی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ گیلانی صاحب، آپ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، اس لیے آپ کو باعزت بری کیا جاتا ہے، جبکہ آپ کے خلاف بیان دینے والے اب خود ملزم بن چکے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter