ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائے گی، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائے گی۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کیساتھ بات چیت سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

latest urdu news

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کا یہی مؤقف ہوتا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر تشریف لائے ہیں، اگر ان کا کوئی شخص خلاف بات کرتا ہے تو اس کا نوٹس انہی کو لینا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی، وہاں پر مسلح گروہوں کا راج ہے، جبکہ بلوچستان کی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جو حالات ہیں پنجاب میں اس کا کسی کو احساس نہیں، ضروری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو ریاست کی سطح پر سنجیدگی سے دیکھا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے بات ہوئی ہے، ان کی بات میں وزن ہے، متنازع ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئیں تھیں۔

مولانا فضل الرحمان نے غزہ سے متعلق مزید کہا کہ دنیا جانتی ہے 15 ماہ تک اسرائیل اور صہیونی قوتیں غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر آگ برساتے رہے، جنگ بندی کے معاہدہ میں فلسطین کو کامیابی ملی ہے، فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ٹرمپ فلسطینیوں کو مختلف ممالک میں آباد کرنے کے بجائے اسرائیل کو فلسطین سے اٹھائیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter