جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو قتل کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، باٹا پور میں جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق سوتیلے بھائیوں میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے۔

latest urdu news

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت مرسلین کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت پر ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی جانب سے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter