جمعہ, 25 اپریل , 2025

بھارتی تاریخ کی مہنگی ترین شادی جس کا ريکارڈ امبانی خاندان بھی نہیں توڑ سکا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی تاریخ میں سب سے مہنگی شادی کا اعزاز کسی امبانی کو نہیں بلکہ سابق کرناٹک وزیر جناردھن ریڈی کو حاصل ہوا۔

نئی دہلی: بھارت میں پرتعیش شادیوں کی بات کی جائے تو عام طور پر امبانی خاندان کا نام ذہن میں آتا ہے، لیکن 2016 میں سابق کرناٹک وزیر جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی برہمانی کی شادی پر 1600 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

latest urdu news

یہ شاندار تقریب 16 نومبر 2016 کو منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 50,000 مہمانوں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریبات پانچ دن تک جاری رہیں اور اس کے شاندار انتظامات پورے ملک میں زیرِ بحث رہے۔

شاہانہ انتظامات اور لگژری سہولیات

جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی کی شادی کو یادگار بنانے کے لیے بنگلور کے فائیو اسٹار اور تھری اسٹار ہوٹلوں میں 1,500 کمرے بک کروائے۔ شادی کا پنڈال وجے نگر سلطنت کے شاہی مندروں سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا، جسے بالی ووڈ کے ماہر آرٹ ڈائریکٹرز نے تیار کیا تھا۔

دلہن کی ساڑھی، زیورات اور میک اپ

برہمانی کا عروسی لباس بھی بے حد قیمتی تھا۔ انہوں نے معروف ڈیزائنر نیتا للو کی تیار کردہ لال کانچی ورم ساڑھی زیب تن کی، جس کی مالیت 55 کروڑ روپے تھی۔ اس ساڑھی پر خالص سونے کے دھاگے سے کڑھائی کی گئی تھی، جو اسے انتہائی نایاب اور مہنگا بناتی تھی۔

برہمانی کے زیورات بھی کسی شاہی خزانے سے کم نہ تھے۔

  • 80 کروڑ روپے کا ہیروں سے جڑا چوکر ہار
  • ہیروں سے مزین مانگ ٹیکا اور پنچڈالہ زیور
  • یہاں تک کہ ان کی چوٹی بھی ہیرے جڑے زیورات سے مزین تھی

مجموعی طور پر ان کے زیورات کی مالیت 3 ارب روپے بتائی جاتی ہے، جبکہ عروسی میک اپ پر بھی 1 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

مہمانوں کے لیے خصوصی پروٹوکول

شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے شاہی انتظامات کیے گئے:

  • 40 بیل گاڑیاں اور 2,000 لگژری ٹیکسیاں مہمانوں کو لے جانے کے لیے مختص کی گئیں۔
  • 15 ہیلی کاپٹرز بھی کرائے پر لیے گئے، تاکہ مہمانوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو۔
  • 16 اقسام کی مٹھائیاں ضیافت میں شامل کی گئیں، جبکہ ہر پلیٹ کی لاگت تقریباً 3,000 روپے تھی۔

نوٹ بندی کے دوران شاہی شادی

یہ شادی ایک ایسے وقت میں ہوئی جب پورا بھارت نوٹ بندی (Demonetization) کے بحران سے گزر رہا تھا۔ عوام اے ٹی ایمز کے باہر لائنوں میں کھڑے تھے، جبکہ جناردھن ریڈی کی بیٹی کی شادی پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے تھے۔ اس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور کئی سیاسی جماعتوں نے ان کے اثاثوں پر سوالات اٹھائے۔

کیا اننت امبانی کی شادی سب سے مہنگی ہے؟

حال ہی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر مبینہ طور پر 600 ملین ڈالر (تقریباً 1700 کروڑ پاکستانی روپے) خرچ کیے گئے، جسے بھارت کی مہنگی ترین شادی کہا جا رہا ہے۔ تاہم، جناردھن ریڈی کی بیٹی کی شادی آج بھی بھارت کی سب سے پرتعیش اور یادگار شادیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter