منگل, 10 جون , 2025

بھارتی پنڈت کا جوڑوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے پر انعام دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی پنڈت اور ریاست مدھیہ پردیش کے پرشورام کلیان بورڈ کے چیئرمین وشنو راجوریا کی جانب سے برہمن برادری کے جوڑوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے پر انعام دینے کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ وشنو راجوریا نے اندور میں نوجوانوں اور خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ’ دوسرے مذہبوں کے لوگوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لہٰذا نوجوانوں کو اقدامات کرنے چاہئیں۔

latest urdu news

بھارتی پنڈت نے کہا کہ مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں، نوجوانوں کو غور سے سننا چاہیے کہ آنے والی نسل کا تحفظ آپ کے ہاتھ میں ہے‘۔

راجوریا نے شادی شدہ جوڑوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہرجوڑا 4 بچے پیدا کرے جس پر پرشورام کلیان بورڈ کی جانب سے انہیں ایک لاکھ بھارتی روپے انعام دیا جائے گا، چاہے میں مستقبل میں بورڈ کا صدر رہوں یا نہ رہوں، جوڑوں کو انعام ملتا رہے گا۔

راجوریا کے اعلان پر بھارت میں ایک تنازع کھڑا ہوگیا ہے، اس متعلق محکمہ سماجی بہبود سے منسلک ایک اہلکار نے راجوریا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجوریا کا بیان صرف ایک اعلان تھا جو ریاستی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ مدھیہ پردیش سول سروسز کے قوانین کی رو سے سرکاری نوکری کیلئے صرف وہی افراد اہل ہیں جن کے دو یا اس سے بھی کم بچے ہوں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter