جمعہ, 25 اپریل , 2025

بلدیہ مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر3 سالہ بچہ جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، بلدیہ مواچھ گوٹھ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمسن بچہ اچانک لاپتا ہوگیا، جس کی تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ کھلے مین ہول میں گر چکا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچے کی لاش نکال لی۔

latest urdu news

بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث بچہ کھیلتے ہوئے اس میں گر گیا۔

پولیس نے عبدالرحمان نامی بچے کی لاش سول اسپتال منتقل کی، قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

غمزدہ اہل خانہ نے حب ریور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے آمدورفت متاثر ہوئی،بعد ازاں پولیس کی مداخلت اور مذاکرات کے بعد سڑک کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter